جنوبی لبنان، بلدیاتی انتخابات میں مزاحمتی اتحاد کی شاندار فتح

جنوبی لبنان، بلدیاتی انتخابات میں مزاحمتی اتحاد کی شاندار فتح

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مزاحمتی گروہوں کے اتحادی اتحاد ترقی اور وفاداری نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ اتحاد تحریک امل اور حزب‌اللہ سمیت دیگر مزاحمتی گروہوں پر مشتمل ہے۔

حزب‌اللہ کے انتخابی مرکز کے اعلان کے مطابق ۲۷۲ میں سے ۱۰۲ یونین کونسلوں میں بغیر کسی مقابلے کے ہمارے امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ صرف حاصبہ کے علاقے میں انتخابی مقابلہ ہوا۔

دیگر علاقوں میں بھی مزاحمتی گروہوں کے امیدواروں نے بیشتر شہروں اور دیہات میں کامیابی حاصل کی۔

تفصیلی نتائج کے مطابق ضلع صور کے انتخابی حلقے میں ۳۹ بلدیاتی نشستیں مزاحمتی اتحاد نے حاصل کیں۔

نبطیہ ضلع کے ۴۰ شہروں اور دیہات میں سے ۱۶ میں مزاحمتی اتحاد کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جو مزاحمتی گروہوں کو مضبوط عوامی حمایت اور جنوبی لبنان میں ان کی سیاسی گرفت کی علامت ہے۔

بنت جبیل میں ۲۰ بلدیاتی نشستوں پر مزاحمتی اتحاد کے امیدواروں نے بغیر مقابلہ جیت لیا جبکہ بعض حلقوں میں اتحاد نے اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کی۔

مرجعیون کے علاقے میں مزاحمتی اتحاد نے ۱۳ بلدیاتی نشستیں بغیر کسی مقابلے کے حاصل کیں اور بعض علاقوں میں مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

صیدا کے ۴۸ بلدیاتی نشستوں میں سے ۱۶ پر اتحاد کو کامیاب ملی۔

جنوبی لبنان میں حزب‌اللہ اور دیگر مزاحمتی گروہوں کی یہ شاندار فتح داخلی و خارجی دباؤ اور خطرات کے باوجود ان کی مقبولیت اور سیاسی استحکام کی علامت ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے