قانون، انصاف اور نوجوانوں پر مکالمہ، یوتھ کانگریس کے قومی اجلاس کا انعقاد

اجلاس کا آغاز صبح 10 بجے روایتی شمع روشن کرنے اور استقبالیہ تقریب سے ہوا، جس میں کئی ممتاز رہنماؤں اور وکلا نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر وکیل ویویک کرشن تنکھا نے کہا، "وکلا معاشرے کے محافظ ہوتے ہیں، جو انصاف کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہمیں نوجوان وکلا کو اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ بدلتے وقت کے تقاضوں کو سمجھ سکیں اور ان کے مطابق خدمات انجام دیں۔‘‘
اس موقع پر کانگریس کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے نوجوانوں کی قانونی شعبے میں بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’نوجوان وکلا مستقبل کے ان معماروں میں شامل ہوں گے جو ایک شفاف، انصاف پر مبنی اور جامع قانونی نظام قائم کریں گے۔‘‘