پہلے نرخ گرے، اب بارش نے برباد کیا، مہاراشٹر میں پیاز کاشتکاروں کی دوہری مصیبت

دگھولے نے مزید بتایا کہ پیاز کی کاشت کا رقبہ ہر سال بدلتا رہا ہے۔ 2022-23 میں یہ رقبہ 5.53 لاکھ ہیکٹر تھا، جو 2023-24 میں کم ہو کر 4.64 لاکھ ہیکٹر رہ گیا لیکن 2024-25 میں اس میں اضافہ ہو کر 6.51 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ناسک ضلع اس وقت ملک میں سب سے بڑا پیاز پیدا کرنے والا علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگرچہ کئی بار پیاز کی برآمدات پر پابندیاں لگائیں، مگر اس کے باوجود مہاراشٹر نے اچھی خاصی مقدار میں پیاز برآمد کی ہے، جس سے زرمبادلہ حاصل ہوا۔ صرف 2022-23 میں ہی ریاست نے 25.25 لاکھ ٹن پیاز برآمد کی، جس سے 4,522 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔