حیدرآباد: آندھرا پردیش کے اننت پور ضلع کے مالاپورم گاؤں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک طالب علم نے نیا موبائل فون نہ دلانے پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق مالاپورم کے رہنے والے سرینواس نے حال ہی میں دسویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا تھا۔
دو روز قبل وہ گنتکل کے ایک کالج میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ بھی لے چکا تھا۔ سرینواس گزشتہ چند دنوں سے اپنے دوست کا پرانا موبائل فون استعمال کر رہا تھا اور وہ اپنے باپ ناگ بھوشنم سے نیا فون دلانے کی ضد کررہا تھا۔
والد نے وعدہ کیا کہ کچھ دن بعد نیا فون دلائیں گے، لیکن اس دوران انہوں نے سرینواس کے پرانے فون سے سم کارڈ نکال کر اسے دوست کو واپس کرنے کو کہا۔
اس بات سے دل برداشتہ ہوکر سرینواس نے چلتی ٹرین کے سامنے کود کر آ کر جان دے دی۔