پاکستان میں آسمان سے آفت، شدید آندھی-بارش میں 13 لوگوں کی موت، 93 زخمی، ایئر پورٹ پر حادثہ ٹلا

پاکستان میں آسمان سے آفت، شدید آندھی-بارش میں 13 لوگوں کی موت، 93 زخمی، ایئر پورٹ پر حادثہ ٹلا

خراب موسم کی وجہ سے فضائی خدمات بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں آنے والے کچھ گھنٹوں میں بھی تیز آندھی اور بارش کا قہر جاری رہنے والا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

پاکستان میں اس وقت آسمان سے آفت آئی ہوئی ہے۔ شدید بارش اور آندھی-طوفان نے یہاں تباہی مچا دی ہے۔ آندھی اور بارش سے اب تک 13 لوگوں کی موت ہو ئی ہے جبکہ 93 زخمی ہیں۔ پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں بجلی گرنے اور ژالہ باری سے کافی نقصان ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے کچھ گھنٹوں میں بھی تیز آندھی اور بارش کا قہر جاری رہنے والا ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے فضائی خدمات بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائرکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے پنجاب کے الگ الگ ضلعوں میں ہوا اور بارش کی خبروں کے درمیان پورے صوبہ کے ڈپٹی کمشنروں اور راحت و بچاؤ ایجنسیوں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ہنگامی حالات سے نپٹنے کے لیے سبھی محکموں کو مستعد رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

راولپنڈی، سیالکوٹ، جھیلم اور لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں طوفان کی وجہ سے کافی تیز ہوائیں چلیں اور حد نگاہ کم ہو گئی۔ اس کی وجہ سے افسروں کو تحفظ کے لیے موٹروے کے کچھ حصوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ زیادہ تر اموات طوفان کے دوران گھروں کی چھت گرنے سے ہوئی۔

پنجاب میں تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک مقامی فیکٹری کی چھت منہدم ہونے سے ایک مزدور کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید طور سے زخمی ہیں۔ وہیں ایک شخص کی بجلی گرنے سے موت ہوئی۔ طوفان سے کئی کچے اور خستہ حال مکان بھی تباہ ہو گئے۔ ان میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی۔ ابھی تک 13 افراد کی موت کی خبر ہے۔

وہیں کراچی سے لاہور جا رہی ایک فلائٹ کے رنوے پر پہنچتے ہی شدید طوفان کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ ایف ایل 842 علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی تھی کہ اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔ نئے رنوے کے ساتھ اڑان بھرنے کے دوران تیز ہواؤں کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوراً پائلٹ کو لینڈنگ روکنے اور کراچی لوٹنے کی ہدایت دی۔ خراب موسم کا اثر 22 سے زیادہ اڑانوں پر پڑا ہے۔ کئی اڑانیں منسوخ کر دی گئی ہیں تو کئی کو تاخیر کا سامنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے