سوشل میڈیا پر آر جے ڈی اور این ڈی اے میں لفظی جنگ، نتیش کو ’پلٹو‘ قرار دیا گیا!

اس طنز کا جواب جے ڈی (یو) کی جانب سے براہِ راست نہ آ سکا لیکن بی جے پی، جو نتیش کمار کی اتحادی ہے، میدان میں اتری اور اپنی پارٹی کے ایکس ہینڈل سے دو طنزیہ ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں پہلا ویڈیو ایک آٹو رکشہ کی کہانی پر مبنی ہے جس میں لالو پرساد اور ان کے دونوں بیٹے تیجسوی اور تیج پرتاپ ایک آٹو میں سفر کر رہے ہیں۔ آٹو کا ڈرائیور ان سے ریاست میں گزشتہ دو دہائیوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتا ہے، جس پر تینوں ناراض ہو جاتے ہیں اور ڈرائیور سے گاڑی روکنے کو کہتے ہیں کیونکہ وہ ’این ڈی اے حامی‘ ہے۔
دوسری ویڈیو ’گینگس آف گھوٹالے باز‘ کے عنوان سے جاری کی گئی گیا ہے، جو مشہور فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں لالو اور تیجسوی کے چھیڑ چھاڑ شدہ ویڈیوز اور تصویریں شامل کی گئی ہیں اور 1980 کے عشرے کے ایک گانے کی پیروڈی کے ذریعے باپ بیٹے پر مختلف مالی بدعنوانیوں کے الزامات طنزیہ انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔