کیا ختم ہوگیا محمد شامی کا ٹیسٹ کریئر؟روہت اور ویراٹ کے بعد ایک اور دگج ہوا شکار

کیا ختم ہوگیا محمد شامی کا ٹیسٹ کریئر؟روہت اور ویراٹ کے بعد ایک اور  دگج ہوا شکار

انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔نوجوان اور ابھرتے ہوئے بلے باز شبھمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ وہیں، رشبھ پنت کو نائب کپتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے ٹیم کا اعلان کیا۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بھارت کی ٹیسٹ ٹیم نئے چہروں کے ساتھ جوش اور جذبے سے بھری ہوئی ہے۔ 34 سالہ محمد شامی جو انجری اور خراب فارم سے نبردآزما ہیں کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ایسے میں مانا جارہا ہے محمد شامی کا ٹیسٹ کیرئیر لگ بھگ ختم ہوچکا ہے۔

محمد شامی نے 2023 کے ورلڈ کپ میں شاندار پرفارمنس دی۔ اس ورلڈ کپ کے بعد ان کی سرجری ہوئی۔ اس کے بعد وہ 2025 میں ٹیم انڈیا میں واپس آئے۔تاہم اس کے بعد سے وہ فارم میں نظر نہیں آئے۔ آئی پی ایل 2025 میں بھی شامی کو کبھی سن رائزرز حیدرآباد کی پلیئنگ الیون میں دیکھا گیا اور کبھی وہ باہر بیٹھے رہے۔ انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے وقت چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ شامی کو ٹیسٹ ٹیم میں اسلئے شامل نہیں کیاگیا وہ پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔

Suhana Khan: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا تعلیمی سفر


Suhana Khan: شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا تعلیمی سفر

خیال رہے کہ ٹیم انڈیا جون میں انگلینڈ کے دورے پر جا رہی ہے۔ٹیم انڈیا اپنا پہلا میچ 20 جون سے کھیلے گی۔ ہندوستانی ٹیم کے دو دگج کھلاڑی روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ہندوستان کی پہلی سیریز ہوگی۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے