نئی دہلی: بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نوجوان اوپنر شبھمن گل کو ٹیم انڈیا کا 37واں ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا ہے، جب کہ رشبھ پنت کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ممبئی میں چیئرمین اجیت اگرکر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا بھی شریک ہوئے۔
منتخب ٹیم میں شامل کھلاڑی: شبھمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدرشن، ابھیمنیو ایشورَن، کرون نائیر، نیتیش کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھروجوئل، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، جسپریت بُمراہ، محمد سراج، پرسِدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو۔
یہ سیریز 20 جون سے ہیڈنگلے، انگلینڈ میں شروع ہوگی اور ٹیم میں مجموعی طور پر 18 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔