گنتکل ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، چھت گرنے سے لڑکا ہلاک

گنتکل ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ، چھت گرنے سے لڑکا ہلاک

حیدرآباد: آندھراپردیش کے اننت پور ضلع کے گنتکل ریلوے اسٹیشن پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں چھت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک 10 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کرنول سے تعلق رکھنے والے وینکٹیشورلو اور شراونی اپنے بیٹے اور بیٹی کے ساتھ تعطیلات کے دوران تیرتھ یاترا پر روانہ ہونے کا منصوبہ بنا کر رامیشورم جانے کے لئے گنتکل ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔

نصف شب 12 بجے کے قریب وہ ویٹنگ ہال میں آرام کر رہے تھے کہ اچانک چھت کا کچھ حصہ ان کے لڑکے کے سر پر گرپڑا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فوری طور پر لڑکے کو گنتکل اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے بہتر علاج کے لئے اننت پور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، لیکن تب تک اس کی موت ہوگئی۔

لڑکے کی لاش کو اننت پور سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ۔ لڑکے کے والدین نے ریلوے حکام کی لاپرواہی کو اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے شدید برہمی کاآغازکردیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے