نیشنل ہیرالڈ کیس،وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا نام۔استعفیٰ دینے کے ٹی راما راو کا مطالبہ

نیشنل ہیرالڈ کیس،وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا نام۔استعفیٰ دینے کے ٹی راما راو کا مطالبہ

حیدرآباد: بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے نام کا نیشنل ہیرالڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شامل کئے جانے پر ریاست کا وقار مجروح ہوا ہے،اس لئے وزیراعلی کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہئے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی کے پاس اخلاقی اقدار ہیں تو وہ ایک غیر جانبدارانہ جانچ کا موقع فراہم کرے اور وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہٹائے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں جب کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے تو انہوں نے خود استعفیٰ دیاتھا۔

کے ٹی آر نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ کیس کے سامنے آنے کے بعد کانگریس کے تمام رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پر کرپشن کے الزامات کے باوجود ریاستی بی جے پی کے رہنما بھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر پی سرینواس ریڈی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کے معاملہ میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اور بی جے پی ریاستی وزراء کے کرپشن الزامات کو نظر انداز کر رہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے