ایشان اور کمنز نے بگاڑا آر سی بی کا کھیل، حیدرآباد 42 رنز سے فتح یاب

ایشان اور کمنز نے بگاڑا آر سی بی کا کھیل، حیدرآباد 42 رنز سے فتح یاب

لکھنؤ: وراٹ کوہلی (43) اور فل سالٹ (62) کی شاندار اننگز نوابوں کے شہر لکھنؤ میں سن رائزرز حیدرآباد کے ایشان کشن (ناٹ آؤٹ 94) اور پیٹ کمنز (28 رنز پر تین وکٹ) کی کارکردگی کے آگے پھیکی پڑ گئی اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 65ویں میچ میں جمعہ کو 42 رن کی شکست کے ساتھ مایوس ہوکر پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر کھسکنا پڑا۔

ابھیشیک شرما (34) کی تیز شروعات اور ایشان کشن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) نے چھ وکٹ پر 231 رنز کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں آر سی بی کی اننگ مقررہ اوورز میں 189 رنز پرسمٹ گئی۔ اب تک کھیلے گئے 13 میچوں میں یہ آر سی بی کی چوتھی شکست ہے اور وہ 17 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں گجرات جائنٹس اور پنجاب کنگز کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے جب کہ 13 میچوں میں یہ حیدرآباد کی پانچویں جیت ہے جو پہلے ہی پلے آف سے باہر ہو چکی ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے 232 رن کا تعاقب کرنے اتری وراٹ کوہلی (43) اور فل سالٹ (62) کی جوڑی نے رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کو تیز شروعات فراہم کی اور دونوں کھلاڑیوں نے پہلے سات اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 80 رنز جوڑلئے۔ اس دوران کوہلی ہرش دوبے کی گڈ لینتھ گیند کو پوائنٹ کی جانب کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نئے بلے باز مینک اگروال کو نتیش کمار ریڈی نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔ اس دوران ہیڈ حیدر آباد کے باؤلنگ اٹیک کا بہادری سے سامنا کرتے رہے۔ اننگ کے 12ویں اوور میں پیٹ کمنز نے انہیںسآؤٹ کرکے بنگلور کو بڑا جھٹکا دیا۔

رجت پاٹیدار (18) اور کپتان جیتیش شرما (24) نے کچھ اچھے شاٹ لگاکر اپنی ٹیم کی امیدوں کو زندہ کیا لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی بنگلورو ایک بار پھر ہدف سے دورہوتی نظر آئی۔ پاٹیدار رن چرانے کی کوشش میں ملنگا کے شاندار تھرو کا شکار بن گئے۔ ایک مرحلے پر بنگلورو 4 وکٹوں پر 173 رنز بناکر جدوجہد کی حالت میں تھا لیکن مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز نے مایوس کیا اور اس کے آخری چھ کھلاڑی صرف 16 رنز ہی جوڑ سکے، جس کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
یہ ایکانا اسٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ہدف تھا۔ اس سے پہلے گزشتہ سیزن میں کے کے آر نے یہاں چھ وکٹ پر 235 رنز بناکرایل ایس جی کے خلاف میچ جیتا تھا۔

ایشان کشن نے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف کئی شاندار شاٹس لگائے تاہم وہ آئی پی ایل میں اپنی دوسری سنچری اسکور کرنے سے محروم رہے۔ انہوں نے اپنی 48 گیندوں کی اننگز کے دوران پانچ چھکے اور سات چوکے لگائے۔ وہ آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل ابھیشیک شرما نے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ ٹریوس ہیڈ (17) کے ساتھ انہوں نے پہلے چار اوورز میں ٹیم کے اسکور میں 54 رنز جوڑے۔ ابھیشیک نے لنگی نگیڈی کی گیند کو فلک کرنے کی کوشش میں ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر فل شالٹ کے ہاتھوں لپکے گئے۔ اگلے ہی اوور میں ہیڈ کو بھونیشور کمار نے اپنا شکار بنالیا۔ حیدرآباد نے پہلے پاور پلے میں دو وکٹ پر 71 رن بنائے۔

ایک کے بعد ایک دوجھٹکوں کے باوجود حیدرآباد کے بلے بازوں نے رن ریٹ کو سست نہیں ہونے دیا۔ ایشان کشن نے نئے بلے باز ہینرک کلاسن (24) کے ساتھ 48 رنزکی اور انیکیت ورما (26) کے ساتھ مختصر لیکن تیز شراکت داری کی۔ انیکیت نے صرف نو گیندوں میں تین زبردست چھکے اور ایک چوکا لگا کر ایکانا میں بیٹھے تقریباً 45 ہزار تماشائیوں کو پیسہ وصول تفریح ​​فراہم کی۔

بنگلور کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے دو جبکہ سویاش شرما، کرونل پانڈیا، لونگی اینڈیگی اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے