میانمار اور افغانستان میں آیا زلزلہ، ایک جگہ گہرائی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے اور دوسری جگہ 134 کلومیٹر نیچے

میانمار اور افغانستان میں آیا زلزلہ، ایک جگہ گہرائی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے اور دوسری جگہ 134 کلومیٹر نیچے

جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میانمار میں 4.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جبکہ افغانستان میں ریکٹر اسکیل پر شدت 4.2 درج کی گئی۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئیزلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

میانمار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلہ کی شدت 4.0 درج کی گئی، جو کہ بہت زیادہ خطرناک نہیں ہے، لیکن زلزلہ کی گہرائی سطح سے محض 10 کلومیٹر نیچے تھی اس لیے سطح پر جھٹکے تیز محسوس ہوئے۔ نیشنل سنٹر آف سسمولوجی (این سی ایس) نے اپنی رپورٹ میں ہفتہ کی علی الصبح میانمار میں 4.0 شدت کا زلزلہ آنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری طرف افغانستان میں بھی ہفتہ کی علی الصبح 2.44 بجے زلزلہ کے جھٹکوں نے لوگوں کو نیند سے بیدار کر دیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 درج کی گئی۔ اس زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 134 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلہ افغانستان کے شمالی علاقوں میں زیادہ محسوس کیا گیا۔ حالانکہ اب تک کسی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار میں رواں سال زلزلہ نے کافی نقصان پہنچایا ہے، اس لیے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔ رواں ماہ 19 تاریخ کو ریکٹر اسکیل پر 3.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کا مرکز سطح سے 40 کلومیٹر نیچے تھا۔ اس زلزلہ نے جانی و مالی نقصان نہیں پہنچایا تھا، لیکن رواں سال مارچ میں 7.7 اور 6.4 شدت کے زلزلوں نے تباہی مچا دی تھی۔ کئی دنوں تک آئے زیادہ اور کم شدت کے زلزلوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے