'ہندوستان کو پاکستان کے برابر کیوں لا کھڑا کیا گیا؟' راہل گاندھی کا جے شنکر سے سخت سوال

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب راہل گاندھی نے ’آپریشن سندور‘ کے تناظر میں جے شنکر پر سوالات اٹھائے ہوں۔ اس سے قبل 17 مئی کو بھی انہوں نے ایک ویڈیو کے ساتھ جے شنکر پر الزام لگایا تھا کہ حکومت نے پاکستان کو حملے کی اطلاع دے کر جرم کا ارتکاب کیا۔ انہوں نے سوال کیا، ’’اس حملے کی پیشگی اطلاع پاکستان کو دینا ایک جرم تھا۔ وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایسا کیا گیا۔ یہ اجازت کس نے دی؟ اس کے نتیجے میں ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟”
بعد ازاں 19 مئی کو راہل گاندھی نے ایک اور پوسٹ میں کہا، ’’وزیر خارجہ کی خاموشی محض بیان بازی نہیں، بلکہ قابل مذمت ہے۔ میں پھر پوچھتا ہوں— کتنے ہندوستانی طیارے ہم نے کھو دیے، کیونکہ پاکستان پہلے سے آگاہ تھا؟ یہ محض چوک نہیں بلکہ ایک جرم تھا اور ملک کو سچ جاننے کا حق ہے۔‘‘