اوڈیشہ میں 20 لاکھ روپے کی سرکاری رقم کے غبن کا انکشاف، چار سرکاری افسران گرفتار

ویجیلنس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ انکشاف ایک شکایت کی بنیاد پر ہونے والی تفتیش کے دوران سامنے آیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ منریگا اسکیم کے تحت زرعی زمینوں میں تالاب بنانے کا کام صرف کاغذوں پر ہی دکھایا گیا، جب کہ عملی طور پر کوئی کام انجام نہیں دیا گیا۔
محکمۂ ویجیلنس نے اپنی ابتدائی تفتیش میں پایا کہ رائے گڑھ ضلع کے واٹرشیڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے دفتر سے وابستہ ایک اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر، دو سائل کنزرویشن سپروائزرز اور ایک سائل کنزرویشن ایکسٹنشن ورکر اس غبن میں ملوث تھے۔ ان چاروں نے مختلف دیہاتوں میں 23 زرعی تالابوں کی کھدائی کے نام پر فرضی ریکارڈ تیار کیا اور اس کے ذریعے 20 لاکھ روپے سے زائد کی سرکاری رقم مبینہ طور پر ہڑپ لی۔