ستیہ پال ملک کے دونوں گردے فیل، ان کے قریبی نے تصدیق کی

ستیہ پال ملک کے دونوں گردے فیل، ان کے قریبی نے تصدیق کی

رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل ستیہ پال ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور لکھا، ’مجھے اپنے بہت سے خیر خواہوں کے کالز آرہے ہیں جنہیں میں اٹھانے سے قاصر ہوں۔ میری حالت اس وقت بہت خراب ہے۔‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور وہ دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ستیہ پال ملک نے، جو 11 مئی سے اسپتال میں داخل ہیں، خود انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ یہ معلومات شیئر کی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے ہیں۔

کل ہی سی بی آئی نے ستیہ پال ملک اور 6 دیگر کے خلاف بدعنوانی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ کیس 2,200 کروڑ روپے کے کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سیول ورکس کے ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق ہے۔

ستیہ پال ملک نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘مجھے اپنے بہت سے خیر خواہوں کے کالز آرہے ہیں جنہیں میں اٹھانے سے قاصر ہوں۔ میری حالت اس وقت بہت خراب ہے۔ میں کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔ میں 11 مئی سے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل ہوں۔‘ انفیکشن کی شکایت کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب حالت بہت سنگین ہے اور پچھلے تین دنوں سے گردے کا ڈائیلاسز کیا جا رہا ہے۔ ستیہ پال ملک کو پیشاب کے انفیکشن سے متعلق سنگین پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے بعد تشویشناک حالت میں دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب ان کا گردہ فیل ہوگیا ہے۔

ستیہ پال  ملک کو 11 مئی کو انتہائی درد اور پیشاب کرنے میں دشواری کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے ایک قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دونوں گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ آر ایم ایل ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ‘ابتدائی طور پر انہیں یورین انفیکشن ہوا تھا، لیکن اب اس انفیکشن نے گردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہم ہر ممکن علاج کر رہے ہیں، لیکن حالت بہت سنگین ہے۔’

کیرو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ جموں اور کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں واقع ہے۔ اس منصوبے پر چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (CVPPPL) کے ذریعہ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی کی تحقیقات کے مطابق پروجیکٹ کے سول کاموں کے لیے ٹینڈر کے عمل میں بڑی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ سی بی آئی کی چارج شیٹ کے مطابق، پروجیکٹ سے متعلق ٹینڈر کے عمل میں بے ضابطگیوں اور بعض کمپنیوں کی جان بوجھ کر طرفداری کے الزامات ہیں۔ یہ پروجیکٹ جموں و کشمیر میں ترقی کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ فروری 2024 میں، سی بی آئی نے اپنی تحقیقات کے دوران دہلی میں ستیہ پال ملک کی رہائش گاہوں اور جموں و کشمیر میں احاطے سمیت 30 سے ​​زیادہ مقامات کی تلاشی لی تھی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل’ آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے