وشال میگا مارٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری پر کیوں ہو رہا ہے اتنا ہنگامہ؟ (ویڈیوز)

وشال میگا مارٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی نوکری پر کیوں ہو رہا ہے اتنا ہنگامہ؟ (ویڈیوز)

حیدرآباد: گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر "وشال میگا مارٹ” کے سیکیورٹی گارڈز سے متعلق میمز کی بھرمار دیکھنے کو مل رہی ہے۔ انٹرنیٹ پر ایسا ماحول بن گیا ہے جیسے یہ نوکری حاصل کرنا کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر ایک عام سیکیورٹی گارڈ کی نوکری اتنی وائرل کیوں ہو رہی ہے؟ اس دلچسپ سلسلے کی شروعات کہاں سے ہوئی؟ آئیے جانتے ہیں۔

معاملہ کیا ہے؟

وشال میگا مارٹ جو کہ ہندوستان کے بڑے ریٹیل چینز میں سے ایک ہے، نے حال ہی میں ملک بھر میں ہزاروں سیکیورٹی گارڈز کی بھرتی کے لیے ایک بڑا ریکروٹمنٹ مہم شروع کیا۔ اس کے لیے یکم اپریل کو ایک امتحان بھی لیا گیا، جس میں جنرل نالج، انگریزی اور مقامی زبان کے سوالات شامل تھے۔ کامیاب امیدواروں کو میڈیکل ٹیسٹ اور فزیکل ٹریننگ کے مرحلے سے بھی گزرنا پڑا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بھرتی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ انداز میں اسے ہندوستان کی سب سے مشکل امتحانات جیسے UPSC، JEE اور NEET سے جوڑ دیا۔ ایک میم میں تو یہاں تک کہا گیا کہ "ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ اس لیے چھوڑ دی کیونکہ انہیں وشال میگا مارٹ کا سیکیورٹی گارڈ بننے کا موقع مل گیا!”

میمز کیسے وائرل ہوئے؟

سب کچھ اس وقت شروع ہوا جب وشال میگا مارٹ نے ایک باقاعدہ اشتہار جاری کیا۔ اس کے بعد فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹیلی گرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اس نوکری سے متعلق میمز، ویڈیوز اور فوٹوز وائرل ہونے لگے۔ ہر کوئی اس نوکری کے امتحان کو لے کر مزاحیہ انداز میں میمز بنا رہا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے دعویٰ کیا کہ امتحان میں صرف ٹاپ 1 فیصد امیدوار ہی کامیاب ہو پائے، جس سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یہ نوکری حاصل کرنا واقعی بہت مشکل ہے۔

تنخواہ کتنی ملتی ہے؟

وشال میگا مارٹ کے بھارت بھر میں 645 سے زائد اسٹورز ہیں اور یہ ریٹیل سیکٹر کا ایک بڑا آجر ہے۔ Ambition Box اور Glassdoor کی رپورٹس کے مطابق:

نئے سیکیورٹی گارڈز کی تنخواہ: ₹9,000 سے ₹12,000 ماہانہ

تجربہ کار گارڈز کی تنخواہ: ₹13,000 سے ₹18,000 ماہانہ

سوپر وائزرز کی تنخواہ: ₹19,000 سے ₹25,000 ماہانہ

اس کے علاوہ، میڈیکل بینیفٹس، پروویڈنٹ فنڈ (PF) اور اسٹاف ڈسکاؤنٹ جیسے اضافی فوائد بھی دیے جاتے ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے