مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں قابض صہیونی افواج کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے زخمیوں کو بئر السبع میں واقع ہسپتال منتقل کیا۔
دوسری جانب شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا میں فلسطینی مقاومتی گروہوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن میں متعدد صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔