غزہ میں ایک ہفتے کے اندر 9 صحافیوں سمیت 358 عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ

غزہ میں ایک ہفتے کے اندر 9 صحافیوں سمیت 358 عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ نے رپورٹ دی ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں 9 فلسطینی صحافی شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ سے منسلک تنظیموں کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور خیموں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 358 افراد شہید ہوئے۔

غزہ میں سرکاری اطلاعات کے دفتر نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک صحافیوں کے شہید ہونے کی تعداد 219 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ غقصب صیہونی رژیم کے غزہ پر وحشیانہ جرائم جاری ہیں جب کہ عالمی برداری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے