انڈیگو فلائٹ میں خاتون مسافر کی ہنگامہ آرائی

انڈیگو فلائٹ میں خاتون مسافر کی ہنگامہ آرائی

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) شمس آباد ایئرپورٹ سے بھونیشور جانے والی انڈیگو فلائٹ میں ایک خاتون مسافر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق، دورانِ پرواز روانگی سے قبل خاتون نے ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر ایئرلائن کے عملہ نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسے ایسا کرنے سے روک دیا اور بعد ازاں خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب انڈیگو فلائٹ شمس آباد ایر پورٹ سے بھونیشور روانہ ہونے کے لیے رن وے کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران کرناٹک سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر نے اچانک ایمرجنسی ڈور کھولنے کی کوشش کی۔

عملہ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پایا، لیکن خاتون عملہ کے ساتھ جھگڑا کرنے لگی۔ اس دوران پائلٹ نے فلائٹ روک دی اور خاتون کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے