پہلگام حملہ: جب تک دہشت گرد مارے نہ جائیں، آپریشن سندور ادھورا رہے گا، سنجے راوت کا بیان

پہلگام حملہ: جب تک دہشت گرد مارے نہ جائیں، آپریشن سندور ادھورا رہے گا، سنجے راوت کا بیان

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے پہلگام دہشت گرد حملے کے مجرموں کے خاتمے تک ’آپریشن سندور‘ کو نامکمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جب تک ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں ہوتا جنہوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں حملہ کیا، تب تک حکومت کی کارروائی کو مکمل نہیں مانا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں نے ہماری ماؤں بہنوں کا سندور چھین لیا۔ 26 بے گناہ شہریوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا لیکن آج تک یہ نہیں پتہ کہ ان دہشت گردوں کا کیا ہوا۔ انہوں نے سوال کیا، "کیا حکومت نے ان کے خلاف کوئی کارروائی کی؟ اگر کی گئی تو اس کی تفصیلات عوام کو کیوں نہیں بتائی گئیں؟”

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے