مہدی پٹنم میں اسکائی واک کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے اور حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA) اس منصوبے کو آئندہ تین مہینوں میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن سے رعیتو بازار اور گڈی ملکا پور ٹریفک جنکشن سے مہدی پٹنم بس بے تک اسٹیل پیدل اسکائی واکس کی فابریکیشن مکمل ہو چکی ہے اور لفٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ مہدی پٹنم رعیتو بازار اور بس بے (ڈیفنس ایریا) کو سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل کی طرف جوڑنے والے فٹ اوور برج پر کام بھی جاری ہے۔
وزارت دفاع نے جنوری 2024 میں مہدی پٹنم میں 2,500 مربع گز زمین پر اسکائی واک کی تعمیر کی منظوری دی۔ یہ منصوبہ مارچ 2023 میں مکمل ہونا تھا لیکن تاخیر کا شکار ہو گیا۔
یہ 390 میٹر طویل ایلیویٹڈ اسکائی واک پانچ داخلی و خارجی راستوں پر مشتمل ہے جن میں رعیتو بازار، ڈیفنس کمپاؤنڈ وال (ملٹری گیریسن)، بس بے ایریا (مہدی پٹنم)، ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے قریب اور گڈی مال کاپور جنکشن۔ HMDA کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس منصوبے کی لاگت 38 کروڑ روپے ہے اور اسے اگست تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
عہدیداروں کے مطابق اسکائی واک میں 21,061 مربع فٹ کمرشل جگہ، کافی شاپس، گیٹ وے کارنرز اور سنیک لاؤنجز بھی شامل ہوں گے۔ جدید طرز کا یہ اسکائی واک 13 لفٹوں، دو انٹرمیڈیٹ ٹنل واکس اور مختلف حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ روزانہ 30,000 افراد کی آمدورفت کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو پیدل چلنے والوں کی حفاظت اور مہدی پٹنم جنکشن پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائے گا۔
یہ اسکائی واک شیشہ اور اسٹیل سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس میں چھ داخلی راستے زمین سے 6.15 میٹر بلندی پر بنائے جارہے ہیں۔ 380 میٹر لمبا یہ پل سسپنشن کورڈز کے ذریعے سہارا لیا جائے گا، اور اس میں 13 لفٹس ہوں گی جو مجموعی طورپر 450 افراد کی گنجائش رکھتی ہیں۔
خصوصی طورپر معذور افراد کے لیے ایک الگ چیئر لفٹ بھی تجویز کی گئی ہے۔ آرچ، کیبلز، اور واک وے ٹنلز کے ساتھ ایل ای ڈی اسٹرپ لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ اسکائی واک کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ HMDA کے ایگزیکٹو انجینئر، ہری کرشنا کے مطابق، یہ اسکائی واک جولائی کے آخر تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ مہدی پٹنم اسکائی واک، شہر کے پہلے اسکائی واک (اپپل) کے بعد ایک اور منفرد انجینئرنگ کا کارنامہ ہوگا۔