مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم یارون لیسچنسکی اس سے قبل یمنی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر قتل دھمکی دے چکےتھے۔
صہیونی اہلکار نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں یمن میں عبدالملک الحوثی کا پیچھا کروں گا اور ہم اسے ختم کر دوں گا۔
واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے کے چند گھنٹے بعد، اسرائیلی وزیر خارجہ گیعون ساعر نے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق آج کی فائرنگ میں یارون لیشنسکی اور سارہ ملگریم ہلاک ہوگئے۔
واشنگٹن میں اسرائیل کے سابق سفیر مائیک ہرزوگ نے رژیم کے "آرمی ریڈیو” کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے خاتون ملازم کا تعلق امریکہ سے جب کہ مرد ملازم کا تعلق اسرائیل ہے۔