آئی پی ایل 2025: ممبئی نے دہلی کو شکست دے کر ’پلے آف‘ میں بنائی جگہ، دہلی کو دکھایا باہر کا راستہ

آئی پی ایل 2025: ممبئی نے دہلی کو شکست دے کر ’پلے آف‘ میں بنائی جگہ، دہلی کو دکھایا باہر کا راستہ

ممبئی نے مشکل نظر آ رہی پچ پر 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رن بنائے تھے، جواب میں دہلی کی پوری ٹیم 18.2 اوورس میں محض 121 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تصویر @IPL

تصویر @IPL

user

آئی پی ایل 2025 کو آج اپنا چوتھا اور آخری کوالیفائر بھی ممبئی انڈینس کی شکل میں مل گیا۔ ممبئی انڈینس اور دہلی کیپٹلس کے درمیان آج دلچسپ مقابلے کی امید کی جا رہی تھی، کیونکہ دونوں ہی ٹیموں کے لیے یہ اہم میچ تھا۔ ایک طرف ممبئی یہ میچ جیت کر 16 پوائنٹس تک پہنچنا چاہ رہی تھی تاکہ پلے آف میں جگہ بنا سکے، اور دوسری طرف دہلی کو پلے آف کی ریس میں بنے رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا، کیونکہ اس طرح وہ 15 پوائنٹس پر پہنچ جاتی اور پھر اپنا آخری میچ پنجاب سے جیت کر 17 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں داخل ہو جاتی۔ لیکن میچ پوری طرح سے یکطرفہ ثابت ہوا اور ممبئی نے 59 رنوں سے جیت حاصل کر پلے آف میں جگہ بنا لی۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پلے آف کی ریس سے باہر ہو گئی۔ پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں گجرات، بنگلورو، پنجاب اور ممبئی ہیں۔

آج ٹاس دہلی کے کپتان فاف ڈوپلیسس نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی، کیونکہ مشکل نظر آ رہی پچ پر ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ٹیم کے 3 وکٹ 58 رن پر ہی گر گئے تھے۔ روہت شرما (5 رن) کچھ خاص نہیں کر سکے اور وِل جیکس (21 رن) نے سلامی بلے باز ریان ریکلٹن (25 رن) کے ساتھ اننگ کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی، لیکن وہ بہت دیر تک میدان میں ٹک نہیں سکے۔ سوریہ کمار یادو اور تلک ورما نے 55 رنوں کی شراکت داری ضرور کی، لیکن اس کے لیے انھوں نے 49 گیندیں لیں۔ تلک ورما 27 گیندوں پر 27 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، اور پھر کپتان پانڈیا تو محض 3 رن ہی بنا سکے۔

ممبئی 150 رنوں تک بھی پہنچتی ہوئی دکھائی نہیں دے رہی تھی، لیکن آخر کے 2 اوورس میں سوریہ کمار یادو اور نمن دھیر نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 180 کے اسکور تک پہنچا دیا۔ آخر کے 2 اوورس میں دونوں نے مل کر 48 رن بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 43 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 73 رن اور نمن دھیر نے محض 8 گیندوں پر 24 رن بنائے۔ دہلی کی جانب سے اسپنروں کی بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ کلدیپ یادو نے 4 اوورس میں محض 22 رن دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جبکہ وپرج نگم نے 4 اوورس میں محض 25 رن دیے، حالانکہ انھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔ 2 وکٹ مکیش کمار (4 اوورس میں 48 رن) کو ملے، جبکہ 1-1 وکٹ مستفیض الرحمن (4 اوورس میں 30 رن) اور دشمنتا چمیرا (4 اوورس میں 54 رن) کے حصے میں آئے۔

دہلی کی ٹیم جب 181 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری تو شروعات انتہائی خراب رہی۔ آدھی ٹیم محض 65 رنوں پر ہی پویلین لوٹ گئی تھی۔ کے ایل راہل (11 رن)، کپتان فاف ڈوپلیسس (6 رن)، ابھشیک پوریل (6 رن) نے تو مایوس کیا ہی، ٹرسٹن اسٹبس (2 رن) نے بھی میدان پر زیادہ وقت نہیں گزارا۔ وپرج نگم نے 11 گیندوں پر 20 رن بنا کر رنوں کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ بھی بڑی اننگ نہیں کھیل سکے۔ سمیر رضوی نے 35 گیندوں پر 39 رنوں کی اننگ ضرور کھیلی، لیکن یہ ٹیم کو جیت دلانے کے لیے کافی نہیں تھے۔ آشوتوش شرما بھی محض 18 رنوں کا تعاون دے سکے۔ نچلے آرڈر کے بلے باز تو دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائے۔

دہلی کی اس خراب کارکردگی کے لیے ممبئی کے اسپنر مشیل سینٹنر سب سے بڑے ذمہ دار تھے، کیونکہ انھوں نے 4 اوورس میں محض 11 رن دے کر 3 اہم کھلاڑیوں (سمیر رضوی، وپرج نگم، آشوتوش شرما) کو پویلین بھیجا۔ جسپریت بمراہ نے بھی 3.2 اوورس میں محض 12 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے دہلی کی کمر پوری طرح ٹوٹ گئی۔ باقی گیندبازوں (ٹرینٹ بولٹ، دیپک چاہر، وِل جیکس اور کرن شرما) کے حصے میں 1-1 وکٹ آئے۔

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے