متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں امداد بھیجنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں امداد بھیجنے پر اتفاق

مہر خبر رساں ایجنسی نے یورپی نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت خلیجی ریاست سے غزہ کی پٹی میں فوری انسانی امداد روانہ کی جائے گی۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ پر اسرائیل کے تازہ فوجی حملے کے بعد عالمی سطح پر نیتن یاہو حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گدعون ساعر کے درمیان ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔

ابتدائی مرحلے میں یہ امداد غزہ میں تقریبا 15 ہزار شہریوں کی خوراک کی ضروریات پوری کرے گی۔ اس کے علاوہ امدادی سامان نان بائیوں کے لیے ضروری اشیاء اور نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کے لیے درکار وسائل پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے دفتر کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل نے تقریبا 100 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔ تاہم حماس اور غزہ میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی بھی امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوا۔ صہیونی حکام صرف عالمی رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے