راجیو گاندھی: انسانیت، ترقی اور جدید ہندوستان کے معمار…برسی کے موقع پر

راجیو گاندھی نہ صرف ہندوستان کی سیاست کا ایک نمایاں چہرہ تھے، بلکہ وہ ایک ایسے رہنما بھی تھے جنہوں نے اپنے مختصر سیاسی سفر میں انسانی ہمدردی، ترقی اور جدیدیت کو ہم آہنگ کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ وہ اُن چند رہنماؤں میں سے تھے جن کے وژن نے ہندوستان کو ایک نئے دور کی دہلیز پر لا کھڑا کیا۔
ان کی قیادت میں ہندوستان نے محض ترقی کی رفتار تیز نہیں کی بلکہ عالمی سطح پر اپنی ایک مضبوط اور ہمدرد شبیہ بھی قائم کی۔ وہ ہمیشہ انسانی مسائل کو سیاسی مفادات پر فوقیت دیتے تھے۔ یہی سبب ہے کہ جب کہیں بھی انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا، وہ بنا کسی پروٹوکول کے متاثرین کے درمیان پہنچ جاتے۔