ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شکست کھانے کے باوجود پاکستان نے جنرل عاصم منیر کو اپنا فیلڈ مارشل بنایا

ہندوستان کے ہاتھوں رسوا ہونے کا صلہ عاصم منیر کے سینے پر تمغے کی صورت میں چمکنے والا ہے۔ پاکستانی کابینہ نے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی فوج سے شکست کھانے کے بعد بھی پاکستانی حکومت اپنے عوام کے سامنے اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف ہے۔ اس کے تحت شہباز حکومت نے اپنے فوجی سربراہ عاصم منیر کو ترقی دے دی۔ منگل یعنی 20 مئی کو شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی کابینہ نے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل مقرر کرنے کی تجویز کی منظوری دی۔
فیلڈ مارشل بننے کے بعد عاصم منیر نے ان پر اعتماد کرنے پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزت قوم کی امانت ہے جس کے لیے لاکھوں عاصموں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ کوئی ذاتی اعزاز نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کا اعزاز ہے۔
ہندوستان کے ہاتھوں رسوا ہونے کا صلہ عاصم منیر کے سینے پر تمغے کی صورت میں چمکنے والا ہے۔ عاصم منیر پاکستان کی تاریخ میں ایوب خان کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے فوجی سربراہ ہیں۔ حکومت پاکستان نے عاصم منیر کو یہ ایوارڈ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہندوستان کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر حملے کے بعد ہندوستان پر حملے میں فتح کا خود اعلان کرنے، یعنی خود تعریف کرنے پر دیا ہے۔
شہباز شریف اور پاکستان کے فوجی سربراہ عاصم منیر مسلسل یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی بے مثال عسکری قیادت کی وجہ سے ہندوستان کو جھکنے پر مجبور کیا جب کہ دنیا نے دیکھا کہ پاک فوج نے کس طرح ہتھیار ڈالے۔ ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے کھوکھلے دعوؤں کو ایک ایک کرکے بے نقاب کیا اور پوری دنیا کو ثبوتوں کے ساتھ دکھایا کہ ہندوستان کی جوابی فوجی کارروائی سے پاکستان کی حالت ابتر ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔