مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے بارے میں کہا ہے کہ اگلی تاریخ کے بارے میں ایران کو تجویز موصول ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے نئی تجویز سے ابھی تک اتفاق نہیں کیا ہے۔
ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کے چار دور ہوچکے ہیں۔