ایک گاؤں میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ٹراکٹر کی آمد

ایک گاؤں میں آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ٹراکٹر کی آمد

ماؤنٹ ابو (راجستھان) (منصف نیوز ڈیسک) راجستھان کے سردہی ضلع ماؤنٹ ابو کا قریہ زمینی سطح سے کافی اونچائی پر واقع ہے اور اب ملک کی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ اس گاؤں میں ایک ٹراکٹر لایا گیا ہے اور یہ گاؤں 1400 میٹر اونچائی پر واقع ہے۔

اتنی بلندی پر ٹراکٹر کو پہنچانا کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر گاؤں والوں کی جدوجہد نے ٹراکٹر پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گاؤں والوں نے ٹراکٹر کے کئی حصے کرکے ایک ایک حصہ کو اٹھا کر لے گئے۔

بعد ازاں ان حصوں کو گاؤں میں ہی آپس میں جوڑتے ہوئے ٹراکٹر تیار کیا گیا اور پہلی مرتبہ گاؤں میں ٹراکٹر آنے پر گاؤں والوں نے خوشی میں جشن مناتے ہوئے آپس میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

جنگلات اور پہاڑوں سے گھرے ہوئے اس گاؤں تک کوئی بھی گاڑی نہیں جاسکتی تھی۔ گاؤں کے 50 افراد نے مل کر 900 کیلو وزنی ٹراکٹر کے کئی حصوں کو اٹھاکر تین کلو میٹر پیدل چل کر پہنچایا۔

گاؤں والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تا حال ہم لوگ بیلوں کے ذریعہ زراعت کیا کرتے تھے اور اب ٹراکٹر کے ذریعہ زراعت کریں گے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے