برطانوی وزیر اعظم کے غزہ میں جاری تشدد پر مگرمچھ کے آنسو!

برطانوی وزیر اعظم کے غزہ میں جاری تشدد پر مگرمچھ کے آنسو!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیراعظم نے غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ تشدد کی نئی لہر کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم غزہ میں تشدد اور بھوک کے مناظر دیکھ کر حیران ہیں۔

کیر اسٹارمر نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں تھوڑی مقدار میں امداد کی اجازت دینے کا اسرائیل کا اعلان ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ جنگ بندی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر معصوم بچوں پر بمباری کی جا رہی ہے اور یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں کو فلسطین پر جبری قبضہ دلانے والے بوڑھے برطانوی استعمار کے حکام غزہ کی موجودہ صورت حال پر بظاہر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں جب کہ ایک طرف تل ابیب کی کھلی فوجی حمایت کر رہے ہیں!
دنیا مغرب کی اس شاطرانہ منافقت پر انگشت بدنداں ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے