سی آر پی ایف کے 3 لاکھ سے زائد اہلکاروں پر پڑی مہنگائی کی مار، ’میس ایڈوانس‘ کی شکل میں جمع کرانے ہوں گے 6500 روپے

سی آر پی ایف کے 3 لاکھ سے زائد اہلکاروں پر پڑی مہنگائی کی مار، ’میس ایڈوانس‘ کی شکل میں جمع کرانے ہوں گے 6500 روپے

موجودہ وقت میں ’میس ایڈوانس‘ رقم 5000 روپے ہے اور اب اس کو 6500 روپے کر دیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 19 مئی کو یہ حکم جاری کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سی آر پی ایف / فائل تصویر IANS</p></div><div class="paragraphs"><p>سی آر پی ایف / فائل تصویر IANS</p></div>

سی آر پی ایف / فائل تصویر IANS

user

ملک کی سب سے بڑی سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کو بھی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فورس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ماتحت افسر (ایس او) اور دیگر رینک (او آر) کے تحت آنے والے اہلکاروں کے لیے ’میس ایڈوانس‘ رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ رقم 5000 روپے ہے اور اب اس رقم کو 6500 روپے کر دیا گیا ہے۔ سی آر پی ایف کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 19 مئی کو یہ حکم جاری کیا ہے۔

واضح ہو کہ مرکزی وزارت داخلہ کی پولیس-2 ڈویژن کے ذریعہ 11 فروری کو سی آر پی ایف کے نان گزیٹیڈ جنگی عملہ، جس میں آئی بی اور دہلی پولیس کے ملازمین بھی شامل ہیں، کے لیے راشن منی الاؤنس کے نرخ تبدیل کر دیے گئے تھے۔ اس کے تحت یکم اپریل 2024 سے 31 مارچ 2025 تک سنٹرل ریزرو پولیس فورس، آئی بی اور دہلی پولیس کے اہلکاروں کے لیے راشن منی الاؤنس 150.04 روپے فی عملہ/دن طے کیا گیا تھا۔

موجودہ وقت میں سی آر پی ایف کے ماتحت افسران (ایس او) اور دیگر رینک (او آر) کے تحت آنے والے اہلکاروں کو 5000 روپے دینے ہوتے ہیں۔ پچھلی بار 2019 میں اس رقم میں تبدیلی کی گئی تھی۔ اس وقت راشن منی الاؤنس 95.25 روپے فی عملہ/دن تھا۔ یونٹ کمانڈنٹ کی جانب سے رپورٹ کی گئی کہ اتنے پیسے میں ’میس‘ کو نہیں چلایا جا سکتا۔ اس کے بعد فورس کے مختلف شعبوں سے ’میس‘ کی رقم میں اضافے کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔

یونٹ کمانڈنٹ اور سیکٹروں کے ذریعہ بھیجی گئی سفارشوں کی بنیاد پر فورس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ’میس ایڈوانس‘ رقم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ فوری طور پر ’میس ایڈوانس‘ کی رقم میں اضافہ کر کے 6500 روپے کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ تبادلہ ہونے پر یہ رقم واپس کر دی جاتی ہے۔ واضح ہو کہ ایس او رینک میں اے ایس آئی، سب انسپکٹر اور انسپکٹر/صوبیدار میجر جیسی پوسٹیں شامل ہیں۔ او آر رینک میں حولدار، نائیک اور کانسٹیبل آتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے