مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے آگاہ کیا کہ غزہ میں غذائی قلت کو روکنے کے لیے وافر مقدار میں مستقل امداد کی ضرورت ہے۔”
اس تنظیم کے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ انسانی امداد پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، غزہ میں غذائی قلت عروج پر ہے اور یہاں زندگی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔
آنروا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل طب خدمات میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے ادویات اور امداد کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔
دوسری جانب فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے کہا: غزہ میں امداد کے داخلے کے حوالے سے اسرائیل کے اقدامات ناکافی ہیں!