’غزہ کو پہنچائی جا رہی مدد میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے‘، اسرائیل کے خلاف ایک ساتھ آئے 22 غیر مسلم ممالک

واضح رہے کہ وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر تب تک حملے جاری رہیں گے جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ لیکن اس درمیان یورپی ملکوں سے لے کر جاپان تک کے مخالفت میں اترنے سے تصویر بدلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں آنے والے دن اس لحاظ سے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔