’ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہوں‘، یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد محمد شامی کا رد عمل

’ریاست کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کام کرنے کو بے تاب ہوں‘، یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کے بعد محمد شامی کا رد عمل

محمد شامی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’کمیونٹیز کو با اختیار بنانے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ کا عزم قابل ستائش ہے، جو ہم سب کو مثبت تبدیلی میں تعاون کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>محمد شامی اور اترپردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر بشکریہ @MdShami11</p></div><div class="paragraphs"><p>محمد شامی اور اترپردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر بشکریہ @MdShami11</p></div>

محمد شامی اور اترپردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر بشکریہ@MdShami11

user

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شامی فی الحال آئی پی ایل 2025 کھیلنے میں مصروف ہیں، لیکن اسی درمیان وقت نکال کر وہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات بھی کیے ہیں۔ محمد شامی نے ملاقات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعہ دیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آج مجھے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ہماری بات چیت وژن، قیادت اور ہماری ریاست کے لیے تبدیلی کے امکانات پر مرکوز تھیں۔ وزیر اعلیٰ نے ترقی کے لیے ایک زبرست روڈ میپ پیش کیا، جس میں پائیدار ترقی اور سماجی ترقی پر زور دیا گیا۔‘‘

محمد شامی نے پوسٹ میں آگے لکھا کہ ’’کمیونٹیز کو با اختیار بنانے کے لیے ان کا عزم قابل ستائش ہے، جو ہم سب کو مثبت تبدیلی میں تعاون کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے ایسی لگن دیکھ کر کافی اطمینان ہوتا ہے اور میں اترپردیش کے روشن مستقبل کی اس مشترکہ سفر کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہوں۔ ساتھ مل کر ہم وژن کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔‘‘

واضح ہو کہ محمد شامی آئی پی ایل 2025 میں سن رائزرس حیدرآباد کا حصہ ہیں۔ محمد شامی اور ان کی نئی ٹیم سن رائزرس دونوں کی کارکردگی رواں آئی پی ایل میں انتہائی مایوس کن رہی۔ محمد شامی نے اس سیزن میں اب تک 9 میچوں میں صرف 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد کی بات کریں تو وہ بھی پلے آف کی ریس سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے۔ 11 میچوں میں حیدرآباد صرف 3 میچوں میں جیت حاصل کر پائی ہے۔ محمد شامی کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں فی الحال آٹھویں نمبر پر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کچھ دنوں میں ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا جانا ہے۔ ایسے میں محمد شامی کو بقیہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم میں خود کے انتخاب کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے