ایران نے خلیج فارس کے تین جزائر سے متعلق عرب لیگ کے دعوؤں کو مسترد کردیا

ایران نے خلیج فارس کے تین جزائر سے متعلق عرب لیگ کے دعوؤں کو مسترد کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں خلیج فارس کے تین جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی سے متعلق دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جزائر ایران کا ناقابل تفکیک حصہ ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دعوؤں کو اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین، علاقائی خودمختاری، قومی حاکمیت اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف سمجھتا ہے۔ عرب لیگ کے اختتامی بیان میں اس مسئلے کو اٹھایا جانا ناقابل قبول ہے۔

ایرانی ترجمان نے عرب لیگ کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد دعوؤں کے بجائے تاریخی اور جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے میں افہام و تفہیم اور بین الریاستی تعلقات کے فروغ کی کوشش کرے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے