اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت حملہ، کہا- ’10 سالہ دور حکومت میں ’ماں گنگا‘ کی صفائی نہیں ہو پائی‘

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر سخت حملہ، کہا- ’10 سالہ دور حکومت میں ’ماں گنگا‘ کی صفائی نہیں ہو پائی‘

اکھلیش یادو کے مطابق بی جے پی حکومت ترقی مخالف ہے۔ اس نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ندیوں کی صفائی نہیں ہوئی، اس حکومت میں صرف بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ ہے اور بجٹ کی بندر بانٹ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

user

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار (18 مئی) کو ندی کی صفائی کو لے کر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپائی چاہیں تو سماجوادیوں سے ندی کی صفائی کی ٹیوشن لے سکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں گومتی ریور فرنٹ کی صفائی اور خوبصورتی کی جو مثال قائم کی گئی تھی، اس کو سمجھنے کے لیے سماجوادیوں کو بلا کر ’گیسٹ لیکچر‘ کا اہتمام کر کے مفت بھی سیکھ سکتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ندی زندگی دیتی ہے، کسی کی جان نہیں لیتی۔ اب جمنا پر صرف سیاست ہوگی یا ندی کی صفائی کی جگہ صرف فنڈ کا صفایا ہوگا؟ یاد رہے جمنا ندی تاج محل کے پیچھے بہتی ہے، جہاں پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں۔ آلودہ ندی حکومت کی شبیہ کو بھی آلودہ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ندیوں کے نام سے کئی بار ٹھگا ہے۔ ’نمامی گنگے‘ نہ جانے کہاں چلا گیا ہے اور اب جمنا کی صفائی کے نام پر ندی کا ’جنتو اور پادپ‘ زندگی ہی موضوع بحث بن گیا ہے۔

اکھلیش یادو کے مطابق بی جے پی حکومت ترقی مخالف ہے۔ اس نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ندیوں کی صفائی نہیں ہوئی، اس حکومت میں صرف بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ ہے اور بجٹ کی بندر بانٹ ہے۔ بی جے پی حکومت نے ندیوں کی صفائی کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس کو ابھی تک پورا نہیں کیا۔ ندیوں کی صفائی کے نام پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔ ندیوں کی صفائی کے لیے سماجوادی حکومت میں جو کام کیا جا رہا تھا اس کو بھی بی جے پی نے روک دیا ہے۔ موجودہ بی جے پی سرکار نے سماجوادی حکومت میں ہوئے گومتی ریور فرنٹ کے کام کو بھی مکمل نہیں ہونے دیا۔ نفرت کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے گومتی ندی پر ورلڈ کلاس ریور فرنٹ بنا کر ندیوں کی صفائی کے لیے ایک مثال پیش کی تھی کہ اسی طرح سے ریاست کی دیگر ندیاں بھی صاف ہو سکتی ہیں۔ اس حکومت نے گنگا ندی کی صفائی کے حوالے سے بڑے بڑے وعدے کیے۔ لیکن 10 سال کی دور حکومت میں ’ماں گنگا‘ کی صفائی نہیں ہو پائی۔ حالات جوں کے توں برقرار ہیں۔ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی ایک تحقیق کے مطابق گنگا میں کیمیائی آلودگی کی وجہ سے آبی جانوروں کی کئی اقسام کے معدوم  ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ’ماں گنگا‘ کی صفائی کے نام پر ہزاروں کروڑ کے بجٹ کی لوٹ ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے