ہماچل پردیش: محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریونیو میں 17 فیصد اضافہ، صرف وی آئی پی نمبر فروخت کر کے کمائے 37 کروڑ

ہماچل پردیش: محکمہ ٹرانسپورٹ کے ریونیو میں 17 فیصد اضافہ، صرف وی آئی پی نمبر فروخت کر کے کمائے 37 کروڑ

نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کے مطابق گزشتہ 2 سال میں مرکز سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کئی ایوارڈ ملے ہیں، جس میں گزشتہ سال 25 کروڑ اور رواں سال 28.71 کروڑ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو/ تصویر: آئی اے این ایس

user

ہماچل پردیش محکمہ ٹرانسپورٹ نے مالی سال 25-2024 میں 912 کروڑا کا ریونیو حاصل کیا ہے۔ جو گزشتہ مالی سال کے 132 کروڑ سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال یہ ریونیو 1000 کروڑ سے تجاوز کر جائے گا، اس سال ڈیڑھ ماہ میں ہی محکمہ ٹرانسپورٹ نے 150 کروڑ کا ریونیو حاصل کر لیا ہے۔ ریونیو میں اضافہ کے لیے محکمہ نے کئی کوششیں کی ہیں۔ یہ تمام معلومات ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری نے شملہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیں۔

نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق ہماچل میں گزشتہ 1 سال میں ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ ہماچل پردیش میں کُل 23 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں 8 لاکھ کار ہیں۔ ریاست میں اس دوران سال میں ایک لاکھ نئے لائسنس بنائے گئے ہیں، ریاست میں کُل 16 لاکھ لائسنس ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری کے مطابق گزشتہ 2 سال میں مرکز سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کئی ایوارڈ ملے ہیں، جس میں گزشتہ سال 25 کروڑ اور رواں سال 28.71 کروڑ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ہماچل پردیش میں 1000 نئی گاڑیوں کے روٹس کو نجی ہاتھوں میں سونپنے جا رہی ہے۔ پہلے مرحلہ میں 234 روٹس میں سے 181 روٹ لوگوں نے لے لیے ہیں۔ جبکہ 350 روٹ 18 سیٹر گاڑیوں کو دیے جائیں گے۔ ہماچل میں 3000 ہزار نجی روٹس ہیں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 سالوں میں 26812 ٹیکسیوں اور بسوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ وی آئی پی نمبر کی نیلامی سے ٹرانسپورٹ کو 37 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے، ایک نمبر 25 لاکھ تک میں فروخت ہوا۔ 2 سالوں میں ٹکس ڈیفالٹر سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے 23 کروڑ کا ریونیو حاصل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہماچل میں پرانی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے 2 اسکریپ سنٹر کھولے گئے ہیں۔ لوگوں کو بھی نجی اسکریپ سنٹر کھولنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ 2 اسکریپ سنٹر میں اب تک 400 گاڑیاں اسکریپ ہوئی ہیں، جبکہ ریاست سے باہر 2500 گاڑیاں اسکریپ ہوئی ہیں، 3000 گاڑیاں ابھی بھی اسکریپ ہونے کو باقی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے