زکریا السنوار زندہ ہیں، شہادت کی خبر کی تردید کی گئی

زکریا السنوار زندہ ہیں، شہادت کی خبر کی تردید کی گئی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی چینل کے نمائندے نے بتایا کہ شہید یحییٰ السنوار کے بڑے بھائی زکریا السنوار تاحال زندہ ہیں۔

انہوں نے وضاحت کہ ڈاکٹروں کی جانب سے زکریا السنوار کی موت کے اعلان کے بعد انہیں ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم زندگی کے آثار واضح ہونے کے بعد انہیں دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا اور اب وہ زخموں کی شدت کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں ہیں۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے آج رپورٹ دی کہ زکریا السنوار گذشتہ رات نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں ان کے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

"زکریا ابراہیم حسن السنوار”، جس کا عرفی نام ابو یحییٰ ہے، 7 مارچ 1965 کو جنوبی غزہ کے خان یونس کیمپ میں پیدا ہوئے اور وہ فلسطین کی اسلامی یونیورسٹی میں معاصر تاریخ کے پروفیسر تھے۔

دوسری طرف صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے تسلیم کیا کہ شہید یحییٰ السنوار کے چھوٹے بھائی "محمد السنوار” کے قتل کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی۔

تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ان کے خلاف قاتلانہ کارروائی کامیاب تھی۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے