حیدرآباد: وزیراعلی کے دفتر کا فرضی او ایس ڈی بن کر تاجروں کو دھمکانے پرمقدمہ درج

حیدرآباد: وزیراعلی کے دفتر کا فرضی او ایس ڈی بن کر تاجروں کو دھمکانے پرمقدمہ درج

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے دفتر میں آفیسرآن اسپیشل ڈیوٹی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے تاجروں کو دھمکانے اور رقم طلب کرنے والے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند کاروباری افراد کو واٹس ایپ نمبر اور ای میلس کے ذریعہ پیغامات موصول ہوئے، جن میں رقم ادا نہ کرنے پر مختلف محکموں کی جانب سے چھاپے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اُس شخص نے خود کو تلنگانہ کے وزیراعلی کے آفس کا اعلیٰ عہدیدار ظاہر کیا تھا۔ان میں سے ایک تاجر نے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے رجوع ہو کر اس شخص کے بارے میں دریافت کیا۔

جب اس جعلسازی کا علم ہوا تو سی ایم او کے حکام نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے