حیدرآباد آتشزدگی سانحہ: صدر، وزیر اعظم، راہل، کھڑگے اور ریونت ریڈی کا اظہارِ افسوس

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا گیا، ’’آگ کے اس حادثے میں جانوں کا ضیاع بے حد افسوسناک ہے۔ میں ان تمام خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیارے کھوئے۔ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
وزیر اعظم نے اس موقع پر وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔