چناسوامی میں مداحوں کا کوہلی کو ’وراٹ‘سلام، 18 سال بعد RCB رقم کرے گی تاریخ!

IPL 2025 : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو ایک ہفتے کے لیے روک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد رواں سیزن کے بقیہ میچز 17 مئی یعنی کل ہفتہ سے شروع ہوگئے۔ تاہم ہفتہ کی شام ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں بارش شروع ہوگئی اور دیر رات تک جاری رہی۔ آئی پی ایل میں لیگ مرحلے کے 58 میچ مکمل ہو چکے ہیں۔ ہفتہ کو بنگلورو اور کولکتہ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کے کے آر پلے آف سے باہر ہو گئی ۔
شائقین کا کوہلی کو خصوصی تحفہ
12 مئی کو ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوہلی کا کل پہلا میچ تھا۔ اس دوران شائقین کی جانب سے کوہلی کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کوہلی کے 18 نمبر والی سفید ٹی شرٹس اسٹیڈیم کے باہر تقسیم کی جا رہی تھیں۔ شائقین کی طرف سے کوہلی کے لیے یہ ایک پیار بھرا تحفہ تھا۔ شائقین نے کوہلی کو نہ صرف ٹی 20 سپر اسٹار کے طور پر دیکھا ہے بلکہ ہندوستان کے بہترین ٹیسٹ کپتان اور بلے باز کے طور پر بھی دیکھا ہے۔ ان کا جذبہ اور مستقل کارکردگی ہی کوہلی کو باقی لوگوں سے الگ بتاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں ان کی شاندار فین فالوئنگ ہے۔
وراٹ کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے سے لاکھوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مداح گزشتہ روز کوہلی کو اپنا پیار اور احترام دینے پہنچے تھے۔ وراٹ کوہلی کے کچھ مداحوں نے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا، ‘ریڈ بال کرکٹ کو دوبارہ دلچسپ بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔’ چناسوامی اسٹیڈیم میں بھلے ہی آئی پی ایل کا میچ تھا، لیکن وراٹ کے مداح آر سی بی ٹیم کی لال اور کالی جرسی میں نہیں بلکہ ٹیسٹ میچ کی جرسی پہن کر آئے تھے۔ اس پر وراٹ کوہلی کا نمبر 18 لکھا ہوا تھا۔
کل کے میچ میں کیا ہوا؟
آئی پی ایل کے لیگ مرحلے کے 58 میچز مکمل ہو چکے ہیں۔ 12 میچ باقی ہیں، 4 ٹیمیں باہر ہو چکی ہیں اور ایک بھی ٹیم پلے آف میں نہیں پہنچ سکی ہے۔ بنگلور اور کولکتہ کے درمیان کل کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ ملا، اس کی وجہ سے RCB ٹاپ پر پہنچ گیا، لیکن KKR باہر ہو گئی۔
کولکتہ کے 13 میچوں میں 5 جیت اور 2 ڈرا سے 12 پوائنٹس ہیں۔ حیدرآباد کے خلاف آخری میچ جیتنے کے بعد بھی ٹیم صرف 14 پوائنٹس تک پہنچ پائے گی جو پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے کافی نہیں ہے۔
بنگلورو کے 11 میچوں میں 8 جیت اور 1 ڈرا کے ساتھ 17 پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی۔ اب RCB باقی 2 میچوں میں سے کسی ایک کو جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔ ٹیم کو ٹاپ 2 میں جگہ بنانے کے لیے بقیہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ اگر آج راجستھان اور گجرات جیت جاتے ہیں تو بنگلورو پلے آف میں پہنچ جائے گا۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس بار کوہلی کا ‘وراٹ’ کا خواب پورا ہوتا ہے یا نہیں۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔