شہید یحیی السنوار کے بھائی کی شہادت یا حیات؟ اسرائیلی انٹیلیجنس مخمصے میں

شہید یحیی السنوار کے بھائی کی شہادت یا حیات؟ اسرائیلی انٹیلیجنس مخمصے میں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید یحیی السنوار کے بھائی محمد السنوار کی شہادت یا زندہ بچ جانے سے متعلق ابہام نے صہیونی حکام کو شدید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ 

اسرائیل نے حالیہ دنوں خان یونس کے یورپی اسپتال پر شدید بمباری کی، جس کا ہدف محمد السنوار تھا۔ اس بمباری میں کئی ٹن وزنی بم استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے تاہم محمد السنوار کی موجودگی یا شہادت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلیجنس اب بھی اس بات کا پتا لگانے میں ناکام ہے کہ آیا محمد السنوار اس حملے میں شہید ہوا یا نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس خبر کی تصدیق کے لیے کئی ہفتے درکار ہوں گے۔

محمد السنوار، جو قسام بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر اور شہید یحیی السنوار کے بھائی ہیں، اسرائیل کے لیے ایک بڑی ہدف سمجھے جاتے ہیں۔ اسرائیلی خفیہ ادارے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے سرگرم ہیں، لیکن حتمی معلومات نہ ملنے سے اسرائیلی حکام کی مایوسی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ ابہام نہ صرف اسرائیلی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ فلسطینی مزاحمت کی ہوشیاری اور صبر آزما حکمت عملی کا بھی مظہر ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے