حیدرآباد: آندھراپردیش میں ایک کار کنویں میں گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ افسوناک واقعہ اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع انامیا میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے بالامواری پلی کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر کنویں میں جاگری۔ اس حادثہ میں کار میں سوار پانچ افراد میں سے تین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دو افراد کو مقامی افراد کی مدد سے زندہ بچا لیا گیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو باہر نکالا۔
جے سی بی مشین کی مدد سے کار کو کنویں سے نکالا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس حادثہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔