غزہ پر صہیونی حملے قابل مذمت، عالمی برادری فوری اقدام کرے، ایران

غزہ پر صہیونی حملے قابل مذمت، عالمی برادری فوری اقدام کرے، ایران

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں جاری صہیونی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں نسل کشی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بقائی نے کہا کہ صہیونی حکومت نے پچھلے چند دنوں کے دوران غزہ میں مہاجرین کے کیمپوں اور طبی مراکز کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے امریکہ اور برطانیہ کو ان مظالم میں شریک جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اسرائیل کی سیاسی و عسکری پشت پناہی کرکے ان جرائم براہ راست شریک بن چکے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششوں کو سبوتاژ کرکے اب وحشتناک حملوں کے ذریعے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن فلسطینی عوام کی دلیرانہ مزاحمت ان تمام منصوبوں کو ناکام بنائے گی۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری اور سنجیدہ اقدام کریں۔

بقائی نے غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے نظام کے لیے ناقابل تلافی المیہ قرار دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے