بنگلہ دیش سے ریڈی میڈ گارمنٹس، کچھ ڈبہ بند خوراک مصنوعات کے زمینی داخلے پر پابندی

بنگلہ دیش سے ریڈی میڈ گارمنٹس، کچھ ڈبہ بند خوراک مصنوعات کے زمینی داخلے پر پابندی

اس طرح کی بندرگاہی پابندی ہندوستان سے ہوکر گزرنے والے لیکن نیپال اور بھوٹان کے لیے جانے والے سامان پر نافذ نہیں ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

ہندوستان نے بنگلہ دیش سے ریڈی میڈ گارمنٹس، ڈبہ بند خوراک مصنوعات وغیرہ سمیت بعض اشیاء کی درآمد پر بندرگاہی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو صنعت و تجارت کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی ) نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی بندرگاہی پابندی ہندوستان سے ہوکر گزرنے والے لیکن نیپال اور بھوٹان کے لیے جانے والے سامان پر نافذ نہیں ہوگی۔ وزارت نے کہا ہے کہ یہ بندرگاہی پابندیاں بنگلہ دیش سے مچھلی، ایل پی جی، خوردنی تیل اور پسے ہوئے پتھر کی درآمد پر لاگو نہیں ہوتی ہیں۔

کل جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے ’’نوٹیفکیشن نمبر 07/2025-26 کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات، جن میں مندرجہ ذیل بندرگاہوں کی پابندیوں کی تفصیل ہے، فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔ بنگلہ دیش سے ہر قسم کے ریڈی میڈ ملبوسات کی درآمد کی اجازت کسی بھی زمینی بندرگاہ کے ذریعہ نہیں ہوگی، تاہم اس کی اجازت صرف نہوا شیوا اور کولکتہ بندرگاہوں سے ہوگی۔اسی طرح پھل/ پھول ذائقہ والے اور کاربونیٹیڈ پے کی درآمد اور لکڑی کے فرنیچر کو آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور میزورم میں کسی بھی لینڈ کسٹم اسٹیشن (ایل سی ایس)/انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) کے ذریعے اجازت نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے