ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے ایران کے دورے پر آئے ہوئے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہر الدین نے آج اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں وسیع تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

دونوں سفارت کاروں نے ایران اور تاجکستان کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور مذہبی مشترکات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے مشترکہ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خاتمے کے لیے متفقہ اور فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔

 ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورت حال اور مشترکہ چیلنجز کے پیش نظر علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے