یوٹیوبر جیوتی پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

یوٹیوبر جیوتی پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

حصار: ہریانہ کی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو حصار پولیس نے جیوتی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 15 مئی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جتیندر کمار کی قیادت میں ایک ٹیم نے جیوتی کو اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ انٹیلی جنس بیورو کی ٹیم جیوتی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حصار پولیس کے مطابق جیوتی پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں سے رابطے میں تھی۔

وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہندوستان کی خفیہ معلومات بھیج رہی تھی۔ جیوتی تین بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہے جس کی وجہ سے وہ ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی نگرانی میں تھی۔ جیوتی کے خلاف حصار سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حصار کی رہنے والی جیوتی غیر شادی شدہ ہے۔ اس نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ زیادہ تر وقت دہلی میں رہتی ہیں۔ 6 مئی کو وہ حصار سے دہلی گئی تھی۔ جیوتی کے والد ہریش کمار ملہوترا بجلی کارپوریشن سے ریٹائرڈ ہیں۔ جیوتی کا پاسپورٹ 22 اکتوبر 2018 کو بنا تھا۔

یہ 21 اکتوبر 2028 تک کارآمد ہے۔ جیوتی اور اس کے والد کے خلاف کوئی پرانا پولیس مقدمہ درج نہیں ہے۔ جیوتی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہی۔ فیس بک اور یوٹیوب پر ان کے تین لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

پچھلے دو تین سالوں سے، وہ ’ٹریول ود جو‘ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلا رہی ہے، جس میں وہ اپنے ملک اور بیرونِ ملک سفر کی ویڈیوز بناتی ہے۔ پہلے وہ گروگرام میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتی تھی، لیکن کووڈ کے دوران اسے نوکری سے ہٹا دیا گیا۔

 اس کے بعد وہ بلاگر بن گئی۔ جیوتی جس ملک میں بھی جاتی ہے۔ وہ وہاں کی خاص جگہوں، کھانے اور ثقافت سے متعلق ویڈیوز بناتی اور اپ لوڈ کرتی ہے۔ جیوتی کو اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کافی ویوز ملتے ہیں۔

 جیوتی کی ویڈیو میں پاکستان سے متعلق ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جیوتی نے حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچوں پر ناظرین کے ردعمل کی ویڈیوز بھی بنائی اور اپ لوڈ کیں۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے