نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت

نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت

نظام آباد: جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر جاری ممبر سازی مہم کے تحت آج نظام آباد میں مکہ مسجد، احمد پورہ کالونی میں ایک خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی۔

یہ مہم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیۃ علماء ہند) کی قیادت، حافظ پیر شبیر احمد صاحب (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ) کی سرپرستی، اور حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب (خادم جمعیۃ علماء) کی نگرانی میں ملک بھر میں جاری ہے، جس کا مقصد ملت اسلامیہ کی دینی قیادت کو مضبوط بنانا، ملی مسائل کا حل تلاش کرنا، آئینی حقوق کا تحفظ اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

نظام آباد کے اس کیمپ میں نہ صرف شہر بلکہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جمعیۃ علماء ہند کی تاریخی خدمات پر روشنی ڈالی اور موجودہ حالات میں تنظیم سے وابستگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں جن معزز شخصیات نے شرکت کی ان میں مولانا عبدالناصر قاسمی، مولانا سید ثناء اللہ، مولانا واصف ایوبی، حافظ نسیم اللہ غازی، حافظ عبدالولی، جناب افضل الدین صاحب (سابق صدر عیدگاہ کمیٹی)، جناب عنایت علی افروز (خازن عیدگاہ کمیٹی)، حافظ عتیق احمد، جناب ضیاء احمد (صدر کانگریس)، جناب احمد علی خان (جرنلسٹ)، فہام الدین، عبداللہ انجینئر، حافظ عبدالمجیب اور دیگر اہم افراد شامل ہیں۔

جمعیۃ کے تمام ذمہ داران کی جانب سے نظام آباد کے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے جاننے والوں کو بھی جمعیۃ کا رکن بنائیں، تاکہ ملت کے اجتماعی مفاد کو تقویت دی جا سکے۔ ساتھ ہی ضلع کے دیگر منڈلوں میں بھی اس مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جہاں کیمپوں کے ذریعے رکنیت سازی جاری ہے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے