تلنگانہ: شادی سے واپسی کے دوران حادثہ، ماں ہلاک، بیٹازخمی

تلنگانہ: شادی سے واپسی کے دوران حادثہ، ماں ہلاک، بیٹازخمی

حیدرآباد: شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گھر واپس ہونے کے دوران پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ماں ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا جوان بیٹا زخمی ہوگیا۔

یہ افسوناک حادثہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے یوس پور گاؤں کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق رائیکوڈ منڈل کے جاگیر یال گاؤں سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹا ویراماں اور بیٹا بسوراجو منی پلی منڈل کے پللوڈی گاؤں میں ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے

راستہ میں پانی پینے کے لئے انہوں نے نللم پلی چوراہے کے قریب اپنی بائیک روکی اور پانی پی رہے تھے کہ پیچھے سے تیز رفتار کار نے ان کی بائیک کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں 55 سالہ ویراماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جب کہ ان کا بیٹا بسوراجو شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی کو علاج کے لئے ظہیرآباد کے سرکاری ایریا اسپتال منتقل کیا گیا۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے