ممبئی ایئرپورٹ اور تاج ہوٹل کو دھماکہ سے اڑانے کی ملی دھمکی، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

ممبئی ایئرپورٹ اور تاج ہوٹل کو دھماکہ سے اڑانے کی ملی دھمکی، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ

دھمکی آمیز ای میل برآمد ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں، پوری ممبئی میں پیرا ملٹری فورس تعینات کی گئی ہے اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ و تاج ہوٹل کی جانچ ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی</p></div><div class="paragraphs"><p>چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی</p></div>

چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ممبئی

user

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تاج محل پیلس ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعہ ممبئی ایئرپورٹ پولیس کو بھیجی گئی ہے، جس میں ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئرپورٹ کو ایک بار پھر دھماکہ سے اڑانے کی بات کہی گئی ہے۔ ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاج محل پیلس ہوٹل اور ایئرپورٹ کو بم سے اڑایا جائے گا۔

ممبئی ایئرپورٹ اور تاج محل پیلس کو بم سے اڑانے کی دھمکی والے ای میل نے انتظامیہ میں افرا تفری پیدا کر دی ہے۔ پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہو گئی ہیں اور تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای میل میں دہشت گرد افضل گرو اور سیوکّو شنکر کو ’غیر منصفانہ طریقے سے پھانسی دیے جانے‘ کا حوالہ دیتے ہوئے دھماکہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ممبئی پولیس ای میل کرنے والے کو ٹریس کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیاں نے مستعدی دکھاتے ہوئے پوری ممبئی میں پیرا ملٹری فورس کی تعیناتی کر دی ہے۔ ساتھ ہی ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئرپورٹ اور تاج محل پیلس ہوٹل پر ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم نے گوشے گوشے کی جانچ کی۔ اس سے قبل بھی چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی مل چکی ہے، حالانکہ تلاشی کے دوران کوئی دھماکہ خیز مادہ نہیں ملا تھا۔


[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے