مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تل ابیب میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ صہیونی حکام کو ان مذاکرات کی تفصیلات تک رسائی حاصل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق المیادین نے اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکام صرف ان مذاکرات کی چند عمومی معلومات ملتی ہیں اور یہی بات اسرائیلی قیادت کے لیے باعث اضطراب ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو ایک سنگین مسئلے کا سامنا ہے کیونکہ امریکی حکام نہ صرف اس کی بات پر توجہ نہیں دے رہے بلکہ مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا۔
اسرائیلی چینل نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ تل ابیب ایران پر کسی حملے کی پوزیشن میں نہیں۔ اور امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملہ ممکن بھی نہیں۔